: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2جون(ایجنسی) کسی بھی صحافی کے لئے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ نامور افراد کا انٹرویو کرنے سے پہلے اس کے بنیادی تیاریاں اور پس منظر کی جانچ کرکے اس کے سامنے جائے.
لیکن نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کی رپورٹر Megyn Kelly کیلی بغیر ہوم ورک کئے وزیر اعظم نریندر مودی کا انٹرویو لینے پہنچ گئیں. انہوں نے پی ایم مودی سے ایک ایسا سوال پوچھا کہ خود مودی بھی حیران رہ گئے اور ہنسنے لگے.
این بی سی کی رپورٹر کیلی نے پی ایم سے انٹرویو کے
دوران سوال پوچھا کہ کیا آپ ٹوئٹر یوز کرتے ہیں؟ رپورٹر کے اس سوال پر روس کے صدر ولادمر پوٹن اور پی ایم مودی اپنی ہنسی نہیں روک پائے. سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصا وائرل ہو رہا ہے.
سینٹ پیٹرز برگ میں کیلی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ڈنر پارٹی کے دوران بات کی. بات چیت کے دوران ایک عجیب سی صورت حال اس وقت پیدا ہو گئی جب وزیر اعظم مودی نے کیلی کی ایک تصویر کی تعریف کی جس میں وہ ایک چھتری کے ساتھ تھیں. کیلی نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم سے پوچھ ڈالا، کیا آپ ٹویٹر پر ہیں؟